گجرات (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کے ساتھی کلیفٹ ہسپتال گجرات میں بہت عظیم کام کر رہے ہیں یہ بہت بڑا کام ہے جس پہ میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے کلیفٹ ہسپتال گجرات میں 44ویں فری کلیفٹ کیمپ کے دورہ اور مریضوں سے ملاقات کے بعد خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ قدرت کا ایک نظام ہے کلیفٹ ہسپتال میں جو عالمی معیار کا کام ہو رہا ہے اس کی قدروقیمت صرف وہی والدین اور بچے محسوس کرسکتے ہیں جو اس آزمائش کے شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے مسائل کے 13000سے زائد مریضوںکا عالمی معیار کا علاج اور وہ بھی بالکل مفت بلاشبہ ہمارے لئے ایک بڑے اعزاز کے ساتھ فخر کی بات بھی ہے ہم اس نیکی کے مشن میں داکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہیں داکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم جو بھی ذمہ داری لگائے گی ہم نہ صرف اس کو پورا کریں گے بلکہ ہم ان کے پراجیکٹس میں عملی تعاون کرکے فخر محسوس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان کی عوام کیلئے پیغام ہے کہ جہاں بھی کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے مسائل والا بچہ دیکھیں اسے کلیفٹ ہسپتال گجرات ریفر کریں بلاشبہ یہ بھی ایک بہت بڑی نیکی ہے جس کا اجر صرف اللہ کی زات ہی دے سکتی تھی اس موقع پہ سٹاف افسر شفقات عدالت اور دیگر بھی موجود تھے۔