اسلام آباد (جیوڈیسک) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانیکا نوٹس بھیج دیا۔
ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ ڈاکٹر محمود جہانگیری کی وساطت سے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان نے ان کے خلاف جھوٹے بیانات دے کر ان کی شہرت کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔
جس پر ریحام خان تحریری طور پر معافی مانگیں اگر ریحام خان نے 15 روز میں تحریری معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں کے درمیان لندن میں بھی قانونی جنگ چل رہی ہے۔