ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ کی الطاف حسین کی گرفتاری کی مذمت

Shumaila Imran

Shumaila Imran

لندن (جیوڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے وہ الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے کی وجہ سے شدید ذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں۔ اُمید ہے برطانوی پولیس الطاف حسین کو بے جا تنگ نہیں کرے گی۔

شمائلہ عمران فاروق کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے ہمیشہ ان سے محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم سب آج جو بھی کچھ ہیں، الطاف حسین کی وجہ سے ہیں۔ الطاف حسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تین دن سے لندن انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں الطاف حسین کی خیریت دریافت کرنے کے لئے آ رہی ہیں۔ میرے بچے بھی دادا ابو کی وجہ سے پریشان ہیں۔