رحیم یار خاں : روٹری پاکستان پولیو کمیٹی اور عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں ممتاز بیگ اور ڈاکٹرعمران جتوئی نے بینظیر بھٹو برج چاچڑاں پولیو ویکسینیٹرز میں آج سے جاری ہونے والی تین روزہ (21تا23جنوری) ملک گیر انسداد پولیو مہم کیلئے روٹری روہی کلب کی جانب سے خصوصی ویکسین باکس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک لا علاج دہشت گرد وائرس جو پانچ سال سے کم عمر بچوںپر حملہ کرکے انہیں زندگی بھر کیلئے معذور اور اپاہج کردیتا ہے لیکن باقاعدگی سے ویکسین پینے والے بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔
والدین اساتذہ اور محکمہ صحت کی منظم اور مربوط کوششوں سے 99فیصد سے زائد پولیو وائرس کاخاتمہ ہوچکا گزشتہ برس دنیا بھر میں پولیو کے 33نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ان میں سے21 افغانستان اور بدقسمتی سے12کاتعلق وطن عزیز سے ہے ۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹرمحمد ساجد، خلیل احمد، ملک طارق، سلیم خان ،ڈاکٹر عمران جتوئی،ضیغم علی احمد و دیگر موجود تھے ۔روٹری روہی کلب کی جانب سے ورکرز کیلئے ویکسین باکس، جیکٹس، چھتریاں،بیجز ،سٹوری بکس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔