ڈاکٹر ماجد القصبی سعودی عرب میں وزارت تجارت اور اطلاعات کے وزیر مقرر

Dr. Majid Abdullah

Dr. Majid Abdullah

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) گذشتہ روز سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے کابینہ میں نئے وزراء کے تقرر اور بعض وزراء کو سبکدوش کرنے کا اعلان کیا گیا۔ شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی کو وزارت تجارت کے ساتھ ساتھ اطلاعات ونشریات کی وزارت کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت وزارت تجارت اور سرمایہ کاری کو وزارت تجارت میں تبدیل کردیا گیا ہے جب کہ سعودی عرب کی انویسٹ منٹ اتھارٹی کو وزارت سرمایہ کاری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ماجد القصبی مئی 2016ء وزیر تجارت اور سرمایہ کاری کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے سنہ2017ء سے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی اقتصادی اور ترقیاتی کونسل میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔
القصب اس سے قبل میونسپل اور دیہی امور کے وزیر مقرر کیے گئے تھے۔ سنہ 2015 اور 2016 کے درمیان انہیں وزیر برائے سماجی امور اور 2014ء اور 2015ء کے دوران وزیر کے عہدے کے مساوی ولی عہد کے مشیر کے عہدے پر کام کیا۔

ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے 1985 میں امریکا کی میسوری یونیورسٹی سے آنرز کے ساتھ انجینئرنگ مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ سنہ 1983ء میں امریکا کی یونیورسٹی آف میسوری سے آنرز کے ساتھ انجینئرنگ مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ 1982 میں امریکی یونیورسٹی برکلے سے آنرز کے ساتھ سول انجینئرنگ میں ماسٹر کی ڈگری اور انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ 2002 میں میسوری یونیورسٹی سے پروفیشنل ڈگری کے اعزاز کے ساتھ ‘وال اسٹریٹ جرنل’ ایوارڈ جیتا تھا۔

القصبی جولائی 2014 سے سعودی عرب کے شاہی دیوان میں ولی عہد کے مشیر مقرر ہوئے۔اس سے قبل سنہ 2010ء اور 2011ء کے دوران انہوں نے سلطان بن عبد العزیز آل سعود چیریٹی فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر اور1998ء سے 2002ء تک چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل کے طور پر کام کیا۔ سنہ 1987ء سے 1998ء تک کنگ عبد العزیز یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کےطور پر خدمات انجام دیں۔

اس کےعلاوہ وہ شہزادہ سلمان سنٹر فار ڈس ایبلٹی ریسرچ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ، ماجد بن عبد العزیز سوسائٹی برائے ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل سروس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ، سعودی الزائمر ڈیزیز سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیے قائم سعودی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں.