ڈاکٹر مناف کی عدم بازیابی، ڈاکٹروں نے ہڑتال کا وقت 1گھنٹہ بڑھا دیا

Doctors strike

Doctors strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹرمناف ترین کے اغوا کیخلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں ڈاکٹر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا، شرکا نے ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کوئٹہ کے تمام سرکاری ھسپتالوں میں علامتی ہڑتال میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا جائے۔ اس طرح اب سرکاری ھسپتالوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ڈاکٹر او پی ڈیز کا بائیکاٹ کریں گے۔