کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ جنہوں نے ہسپتال میں بہت سی اصلاحات کیں ہیں۔ کچھ لوگ مدحوم مقاصد کی خاطر کسی کے اشارے پر ایم ایس کے خلاف پروپگنڈا کر رہے ہیں۔ جس کو یہاں کے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی سے ملک عبدالشکور سواگ، سابق صدر انجمن تاجران شیخ نذیر حسین ، التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک اسماعیل کھوکھر، شیخ صفدر سیہڑ ، عبدالعزیز انصاری، سابق ناظم یونین کونسل ملک اختر سامٹیہ ، ملک غلام اکبر سامٹیہ، سبزی منڈی کروڑ کے جنرل سیکریٹری عبدلحمید گھلو نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کروڑ ہسپتال ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کی وجہ سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اور اس کا نظام پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگ اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
کیا لیڈی ڈاکٹر اور نرسز ہماری مائیں بہنیں نہیں ہیں۔ ان کے خلاف پروپگنڈہ کر کے ہم عوام کی کیا خدمت کر رہے ہیں اور کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں۔ اور بلا وجہ رکاوٹیں نہ ڈالیں۔ جبکہ صحافی حضرات بلا تصدیق کے خبریں شایع نہ کریں۔