لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تنظیم کے مرکزی جنرل انصر مہدی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لاہور ڈویژن کے رہنمائوں سمیت سابقین آئی ایس او پاکستان نے شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیم کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی کے یوم شہادت کے حوالے سے برسی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ 22ویں برسی کے موقع پر دو روزہ تقریب 4,5مارچ کو شہید کے مرقد علی رضا آباد میں منعقد ہوگی برسی کے موقع پر جائے شہادت پر چراغاں ، اسکائوٹ سلامی ،سیمینار اور مجلس ترحیم منعقد ہوگی ۔برسی میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقین شہید کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے تشہیراتی و رابطہ مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔
انصر مہدی کا کہنا تھا 7 مارچ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان کی سرزمین پر انہتا پسندوں نے انسان دوست ڈاکٹر محمد علی نقوی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یوم شہادت، شہدا سے تجدید عہد کا دن ہے، شہدا نے اپنا فریضہ ادا کر دیا، اب ہمیں ان کے راستہ و نظریات پر کاربند ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہید کی برسی لاہور میں ان کے مرقد پر منعقد ہو گی، جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید شرکت کر کے شہید سے کئے ہوئے عہد کی تجدید کریں گے۔