لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی کی برسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں برسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا برسی کے انچارج انصر مہدی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21ویں برسی کا آغازہفتہ سے جائے شہادت پر چراغاں سے ہوگا برسی کے پہلے روزشب شہداء کی تقریب بھی منعقد ہوگی جبکہ اتوار کو شہید کے مرقد پر امامیہ اسکائوٹس حاضری دیں گے اور سلامی پیش کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
برسی کے دوسرے روزعلی رضاآباد میں شہید کے مرقد پر میں افکار شہدا سیمینار سے جید علما کرام سمیت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید سرفراز نقوی، علامہ امین شہیدی صاحب علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ احمد اقبال رضوی۔علامہ غلام عباس رئیسی اور بیسیوں شخصیات خطاب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہید کی برسی کی حوالے سے یادگار تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔ انصر مہدی کا کہنا تھا کہ برسی میں ڈاکٹرز، علما کرام، کارکنان، سابقین آئی ایس او سمیت ہزاروں طلبا شریک ہوں گے، جبکہ خواتین کی بھی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔