ڈاکٹر محمد علی قادری شہری تنظیم کے آفس سیکرٹری اور محمد صادق کمبوہ کو سٹی نائب صدر مقرر
Posted on April 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا محمد مشتاق خاں نے ڈاکٹر محمد علی قادری کو شہری تنظیم کا آفس سیکرٹری اور محمد صادق کمبوہ کو سٹی نائب صدر مقرر کیا ہے۔
دونوں عہدیداران کے عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سٹی آفس سیکرٹری شیخ محمد یاسین کو سٹی رابطہ سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
نئے نامزد عہدیداروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ہم پارٹی اور شہری تنظیم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com