لاہور : آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس اومیں کارکنان سے اپنے پیغام میں کہا کہ 7 مارچ اس شہید راہ حق کی شہادت کا دن ہے کہ جس کے پاکیزہ خون کی بدولت اس ملت میں بیداری و تحرک موجود ہے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک فرد نہیں ایک تنظیم و تحریک کا نام ہے جن کی ہمہ جہت شخصیت آج بھی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے شہیدنے تمام تر مشکلات، وسائل کی کمی کے باوجود نام نہاد سپر پاورزکے سامنے قیام کیا۔
شہید کی شجاعانہ شہادت یہ درس دیتی ہے کہ جب ملت کو خون کی ضرورت ہو عزت کا شعار بلند کرتے ہوئے ملت کیلئے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں وہ ہوا کرتی ہیں جو اپنے شہدا کی یاد اور جزبہ شہادت کو معاشرہ میں فروغ دیتی ہیں 7مارچ شہدا کے ذکر کو زندہ کرنے کا دن ہے۔
عاشقان شہید ،رفقا شہید کیلیئے 7 مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور یہ عہد کریں کہ اے شہید بزرگوار تیرے راستے ،فکر ،اور نظریہ کو زندہ رکھیں گے اور جو استعمار دشمنی کا علم اور اسلام کی بلند کا پرچم جو شہید نقوی نے بلند کیا ہم وارثین شہید ہونے کے ناطے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیںگے ۔شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی تمام طبقات سے وابستہ افراد کیلئے مشعل راہ ہیں آپ الہی ٰ اقدار کا سرچشمہ پاکستانی معاشرے کے نوجوان کیلئے نمونہ عمل اور انقلابی سوچ کے حامل افراد کیلئے قطب نما کی حیثیت رکھتے ہیں۔