لاہور (عرفان طاہر سے) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی افریقہ ، عرب امارات کے تبلیغی دورے پر روانہ ہو گئے۔
اس دورے کے دوران جہاں پر وہ تحفظِ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز، سیمینار ز سے خطاب کرنے کے علاوہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلیوں کی قیادت کریں گے اور علما و مشائخ اہلسنت 22 مارچ کو مینار پاکستان پر ہونے والی مکین گنبد خضریٰ کانفرنس کی دعوت دیں گے۔