پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق جمیل (نیورو سرجن) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : ممتاز مسلم لیگی رہنما وانجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں کے بڑے بھائی پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق جمیل (نیورو سرجن) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم پنجاب میڈیکل کالج’ نشتر ہسپتال سمیت دیگر بڑے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دیتے رہے، ان کو نیورو کے معاملے میں اتھارٹی تصور کیا جاتا تھا۔ گزشتہ روز اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور تگ ودو کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ (انا ﷲ وانا الیہ راجعون)۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق جمیل کو پیر کی رات بعد ازنماز تراویح جوہرٹائون لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

قبل ازیں ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں سرکاری وپرائیویٹ ڈاکٹرز کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ سیاستدانوں’ وکلائ’ تاجروں سول سوسائٹی کے افراد اور عزیز واقارب کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سوگواران کا اس قدر رش تھا کہ جنازگاہ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ تدفین کے بعد اہل خانہ سے تعزیت کرنیوالوں کا تانتا بندھا رہا اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ حافظ طاہر جمیل کا فون نمبر 0300-8653100 ہے۔