ڈاکٹر قدیر کی تدفین کے بعد ان کی صاحبزادی کو قومی پرچم پیش کیا گیا
Posted on October 11, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Pak Army
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی بڑی صاحبزادی کو پاکستانی پرچم پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے وقت ان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے پاکستانی پرچم پیش کیا کیا گیا۔
ایٹمی سائنسدان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوان سے پرچم وصول کرتے اور بعد ازاں پرچم کو چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com