ڈاکٹر رخسانہ جبین نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
Posted on April 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے راہ حق میں استقامت اور خیر و عافیت کی دعا کی ہے۔ڈاکٹر رخسانہ جبین نے سابق امیر سید منور حسن کی تحریکی خدمات اور ملک و ملت کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اللہ سے قبولیت کی خصوصی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نومنتخب امیر کی استقامت اور استعانت کے ساتھ سابق امیر جماعت کی تحریکی ودینی خدمات کی قبولیت کے لئے اللہ سے دعا گو ہیں ،ہم سیدمنور حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی نا سازی طبیعت کے باوجود انتھک محنت اور اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا حق ادا کرنے کی سعی کی۔ڈاکٹر رخسانہ جبین نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب امیر جماعت سراج الحق کو جماعت اسلامی ،ملک و قوم اور ملت اسلامیہ کے لئے باعث خیر و برکت بنائے انکے ذریعے تحریک اور اسلام کو سربلندی عطا فرمائے اور ہم سب کو ان کا دست و بازو بناتے ہوئے ان کے ساتھ بہترین تعاون کی توفیق عطا فرمائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com