ڈاکٹر ساجد محمود اور ڈاکٹر عطاالرحمن نے 15 اپر یل سے 2 گھنٹے 10 سے 12 بجے ہڑتال کی کال کی حمایت کردی

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزادکشمیر ضلع بھمبر کے صدر ڈاکٹر ساجد محمود اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عطاالرحمن نے پی ایم اے آزاد کشمیر کی مرکزی جنرل کونسل کے فیصلے کی توسیع کر تے ہو ئے 15 اپر یل سے 2 گھنٹے 10 سے 12 بجے ہڑ تال کی کا ل کی حما یت کر دی جس میں کیا گیا ہے

کہ پی ایم اے آزاد کشمیر کے صدر ڈا کٹر آفتا ب میر کی قیا دت میں حکومت آزاد کشمیر کے اربا ب اختیا ر سے طے شدہ مطا لبا ت پر عمل در آمد نہ کئے جا نے پر ڈاکٹر نے ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر اور وزیر صحت کی طرف سے عدم دلچسپی کے رو یہ پر ڈا کٹر اپنے معا ملا ت کے حل کے لئے ایک با ر پھر مجبو راً ہڑ تا ل کر نے پر مجبو ر ہو گئے ہیں جو ابھی صرف 2 گھنٹے تک 15 اپر یل سے شروع ہو گئے اگر حکومتی رو یہ میں تبد یلی نہ آئی اور نہ ہی ہمارے طے شدہ مطا لبا ت کو حل کیا گیا تو پھر 23 اپر یل سے مکمل طو ر پرآزاد کشمیر کے ڈا کٹر ہڑ تا ل کی کا ل پر عمل در آمد کر ینگے۔

جب کہ تما م تر ذمہ دا ری حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت پر ہو گئی اور مر یضوں کو مشکلا ت تو در پیش ہو گئی اس کے علا وہ ڈا کٹر حکومت کے لئے مسا ئل پیدا کر سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہڑ تا ل کے دو ران مریضوں کو ہی دیکھ سکیں گے اور مرکزی جنر ل کو نسل کے فیصلو ں کی مکمل حما یت اور تا ئید کر تے ہو ئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا گیا۔