ڈاکٹر ساجد رشید نے ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سکیورٹی ایسٹ کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا

Dr Sajid Rasheed

Dr Sajid Rasheed

فیصل آباد: ڈاکٹر ساجد رشید نے ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سکیورٹی ایسٹ کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے وہ اس سے قبل سوشل سکیورٹی ہسپتال فیصل آباد میں میڈیکل آفیسر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

ڈاکٹر ساجد رشید نے ای این ٹی اور بی ڈی ایس کے ساتھ ساتھ ڈپلومہ ان پبلک ہیلتھ کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے جبکہ پلاسٹک سرجری کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔علاوہ ازیں وہ امریکہ اور سعودی عرب میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانا اور ورکروں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات ہیں اور ان کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاج سے بہتر احتیاط ہے اس لئے ہمیں اپنی روز مرہ زندگی کو احسن طریقہ سے گزارنا چاہئے۔