نیلسن : کشمیر کونسل ای یو نے گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی اہل کشمیر پر عشروں سے ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے برسلز میں یورپین پارلیمنٹ میں ہفتہ آگاہی کا کامیاب اہتمام کیا اور آزاد کشمیر و دیگر ملکوں سے کشمیری مندوبین شریک ہوئے۔
لندن سے کنزرویٹو رکن یورپی پارلیمنٹ اینتھیامکلنٹریکی قیادت میں اس مرتبہ پارلیمنٹ میں آل پارٹی کشمیر گروب بھی کافی متحرک رہا کشمیر ہفتہ آگاہی کے انعقاد پر یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین نارتھ ویسٹ سے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کو کامیاب ہفتہ آگاہی کا انعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
آل پارٹی کشمیر گروپ کی نو منتخب چئیر پرسن ایم ای پی اینتھیامکلنٹریکو ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ کشمیر گروپ پہلے سے زیادہ متحرک ہو گا۔
اہل کشمیر پر ہونے والے ظلم و استبداد کا خاتمہ اور جموں و کشمیر کو ان کا حق حق خود ارادیت کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی جس طرح کہ بر طانیہ سے اراکین یورپین پارلیمنٹ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر ہمیشہ آواز اٹھاتے آئے ہیں۔
دریں اثناء سعدیہ میر ، علی رضا سید، فاروق صدیقی اور معروف ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ مارجان لوکس نے ڈاکٹر سجاد کریم سے ملاقات بھی کی۔