پہلے ڈاکٹر شفیق نعیم اینڈ سر فرخ نعیم میموریل کا فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سائیس فٹ بال کلب نے جیت لیا

پیرمحل (نامہ نگار) پہلے ڈاکٹر شفیق نعیم اینڈ سرفرخ نعیم میموریل کا فٹ بال ٹورنامنٹ کافائنل سائیس فٹ بال کلب نے جیت لیا کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم تفصیل کے مطابق پہلے ڈاکٹر شفیق نعیم اینڈ سرفرخ نعیم میموریل کا فٹ بال ٹورنامنٹ آٹھ دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا پنجاب بھر سے 32ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا فائنل میچ سائیس فٹ بال کلب اور ینگ فارمز فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیامیچ کا فیصلہ پنلٹی کک ہو ا،

جس میں سائیس فٹ بال کلب نے دو کے مقابلہ میں تین گول سے فائنل میچ جیت لیافائنل میچ کے مہمان خصوصی میجر ندیم شہزاد، چوہدری اسجد بھولا، سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالدسردار کا گراؤنڈ پہنچنے پر والہانہ خیر مقدم کیا گیا ،پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں گئیں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا مہمان خصوصی میجرندیم شہزاد، چوہدری اسجد بھولا، سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالدسردا نے اول آنے والی فاتح ٹیم کو 50ہزاربمعہ ٹرافی، دوئم 40ہزار روپے بمعہ ٹرافی ، سیمی فائنل میں پہنچنے ولی ٹیموں کو دس دس ہزار روپے نقدانعامات تقسیم کئے ، اس ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ میاں معظم سلطان تھے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں کھلاڑیوں اورمعززین شہر نے بھرپور انداز میں شرکت

Football Tournament

Football Tournament