ڈاکٹر شہزاد احمد نے نعتیہ مقالہ اُردو نعت پاکستان میں لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

Karachi

Karachi

کراچی: جنوبی ایشیا کے مقبول نقاد و شاعر صاحبِ طرز ادیب ڈاکٹر شہزاد احمد نے( نعتیہ شاعری کا تحقیقی جائزہ پاکستان کے خصوصی حوالے سے) اپنا مقالہ ”اُردو نعت پاکستان میں” پیش کر کے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے اوراِن کا یہ مقالہ کتابی صُورت میں شائع ہوگیا ہے۔

جو آٹھ ابواب اور آٹھ سو صفحات پر مشتمل ہے یہ مقالہ حمدونعت ریسرچ فاؤنڈیشن کراچی نے شائع کیا ہے اور اِس کی طباعت خوبصورت اور دیدہ زیب انداز میں کی گئی ہے۔