ڈاکٹر شکیل آفریدی کیخلاف جیل میں سماعت کی اپیل پر فیصلہ 18 دسمبر تک محفوظ

Dr. Shakeel Afridi

Dr. Shakeel Afridi

فاٹا (جیوڈیسک) فاٹا ٹریبونل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جیل میں سماعت کی اپیل پر بحث مکمل ہو گئی، فیصلہ 18 دسمبر تک محفوظ کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی ملزم ڈاکٹر شکیل آفریدی کی 33 سال قید کی سزا کالعدم قرار دینے اور پولیٹیکل ایجنٹ کو کیس کی از سر نو سماعت کے احکامات کے خلاف ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل افریدی نے فاٹا ٹریبونل میں اپیل جمع کی تھی۔

تین رکنی بینچ نے ان کے وکلاء کے بیانات قلمبند کر کے 18 دسمبر تک فیصلہ محفوظ کر لیا، وکیل نے درخواست میں یہ اپیل کی ہے کہ ان کے موکل کیس پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کی بجائے پشاور کے سیشن جج سے کرایا جائے، جس میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو بھی وضاحت پیش کرنے کا موقع دیا جائے، دوسری جانب ڈاکٹر آفریدی کے بھائی کا کہنا ہے کہ جیل حکام بھائی سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔