اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی اور آئینی ماہر ڈاکٹر شیرافگن نیازی کی دوسری برسی کے موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
اے پی ایم ایل کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرائی۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔