ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کو عہدے سے ہٹاکر کمال خان چانگ کو صدر اور ڈاکٹر عزیز میمن جنرل سیکریٹری مقرر کردیا

Dr. Sikandar Mendhro

Dr. Sikandar Mendhro

بدین (عمران عباس) سندھ کے صدر اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاھ نے ضلع بدین میں 28 سالوں سے صدارت کے فرائض سرانجام دینے والے صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کو ضلع بدین کی صدارت کے عہدے سے ہٹاکر ایم این اے کمال خان چانگ کو ضلع بدین کا صدر اور ڈاکٹر عزیز میمن کو ضلع بدین کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا اور چند دن قبل پیپلز یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری تنویر احمد آرائیں کو ہٹاکر ان کی جگہ نادر حسین خواجہ کو یوتھ ونگ صوبہ سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا۔

Kamal Khan Chang

Kamal Khan Chang

جبکہ تحاصیل کے صدور کی تبدیلی کا فیصلہ بھی زیر غور ہے تحصیل بدین کی صدارت کے لیئے ایک ھفتہ قبل پ پ پ میں شامل ہونے والے تاجر رہنماء تاج محمد ملاح نے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں یادرہے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی اعلیٰ قیادت سے ناراضگی کے بعد ضلع بدین میں نئے عہدیداران کا تقرر کردیا گیا ہے جبکہ 2013کے سالانہ انتخابات میں سابقہ وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے ضلع بدین کی پانچ صوبائی اور دو قومی اسیمبلیاں بھاری اکثریت جیتوانے میں تاریخی کردار ادا کیا تھا۔

جبکہ بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانا میں پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی اور پارٹی کوچیرمین آصف علی زرداری کی مخالفت کے بعد بدین کی سیاست میں تبدیلیاں شروع ہوچکی ہیں جبکہ ضلع بدین کی عوام کے رائے کے مطابق اس سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا نقصان کا اندیشہ ہے بات پہلے صرف ڈاکٹر ذوالفقار کی تھی لیکن اب پارٹی کے پرانے کارکنوں کو نشانا بنایا جارہا ہے۔۔