لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہرالقادری کے طیارے کی لاہور لینڈنگ کی وجہ سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اسلام آباد روانگی تاخیر کا شکار ہوئی.وزیرعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے۔
کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آج صبح اسلام آباد روانہ ہونا تھا۔ مگر ڈاکٹر طاہر القادری کے طیارے کی لاہور لینڈنگ کی وجہ سے ان کی اسلام آباد روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔
اور اسلام آباد میں مختلف سرکاری مصروفیات متاثر ہوئیں۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو ڈاکٹر طاہر القادری کی لاہور ایئرپورٹ پر موجودگی کی لمحہ بہ لمحہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔