ڈاکٹر طاہرالقادری کے طیارے کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا، ایمریٹس ایئر لائن

Plane

Plane

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں راولپنڈی میدان جنگ کا بن کر رہ گیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری دبئی سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے تاہم راولپنڈی کی حدود میں داخل ہونے کے بعد ان کے طیارے کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔

ایمریٹس ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق طیارہ 9 بج کر 35 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے 8 چکر لگائے (جیوڈیسک)

لیکن پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئی۔ دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی قسم کی ہنگالی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما راجہ ظفر الحق بھی طیارے میں موجود ہیں۔ طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر ان کا استقبال کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان بڑی تعداد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے (جیوڈیسک)

ہیں تاہم ایئر پورٹ کی حدود میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے اور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کا پہلا حصار پاکستان رینجرز، دوسرا حصار ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس جب کہ تیسرا حصار پولیس کے پاس ہے۔