سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ) علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور سرپرست اعلیٰ حکیم عبیدالرحمٰن قرشی کی جہلم DPO عبدالغفار قیصرانی سے خصوصی ملاقات۔ مثبت صحافت اور خدمت خدمت خلق ہمارا منشور ہے۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا مشر فری ڈسپنسری جو 16 اگست 2017 ء بروز بدھوار جہلم کے علاقہ نکودر میںکام شروع کر دے گئی ۔ انہوں نے کہا حسد، بغض ، چاپلوسی اور منفی صحافت کرنے والے سب کچھ ہو سکتے ہیں مگر علامہ اقبال میڈیا کلب کا حصہ نہیں ۔ عبدالغفار قیصرانی DPOجہلم نے مشر فری ڈسپنسری جو 16 اگست 2017 ء بروز بدھوار جہلم کے علاقہ نکودر میں کھل رہی ہے۔
مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا مرکزی صدر نے کہا کسی بھی سیاسی اور صحافی سمیت فرقہ واردیت کی تنظیم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔ ہم اپنے مورچوں میں رہتے ہوئے وطن عزیز سے جہالت ، افلاس اور بیماریوں کے خلاف جہاد کرتے رہے گئے ۔حکیم عبیدالرحمٰن قریشی سرپرست اعلیٰ علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان نے جہلم پولیس کی شاندار کارکردگی پر جہلم DPO عبدالغفار قیصرانی کو علامہ اقبال میڈیا کلب کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔