لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی سڑکوں پر کس کا پروٹوکول۔ آزاد کشمیر پولیس سرگرم۔ پنجاب پولیس لاعلم۔
صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کا پروٹوکول پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے ہمراہ لاہور کی سڑکوں پر گشت کرتا رہا لیکن پتا نہیں تو صرف پنجاب پولیس کو۔
عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمٰی خان کے ساتھ بدتمیزی ہوئی تو انگلیاں حکمران جماعت کی جانب اٹھیں تردید بھی آ گئی۔ اس کے بعد ہر زبان پر ایک ہی سوال تھا آخر یہ پروٹوکول کس کا تھا؟۔
مزے کی بات یہ ہے کہ پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بھی واقعے اور پروٹوکول سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
پولیس کے اعلٰی حکام کی جانب سے شہر میں وی آئی پی موومنٹ سے لاعلمی ۔ پنجاب پولیس کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔