بنگلورو (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت منگلورو جس کا پرانا نام بنگلور ہے وہاں کی حکومت نے معروف مسلم مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر شہر کے کئی علاقوں میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے رہنما پروین توگڑیا پر بھی ان علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے منگلورومیں داخلے اور 31 جنوری سے چھ جنوری تک کسی بھی عام اجتماع سے خطاب کرنے اور عوامی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد رہے گی۔