کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر سید شہاب الدین شاہ حسینی کے جواں سال صاحبزادے ڈاکٹر زیشان حیدرحسینی کے انتقال پر شہاب الدین شاہ حسینی سے ٹیلیفون پر تعزیت کرتے ہوئے ڈاکٹر زیشان حیدرکی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کیا
زیشا ن حیدر کے ایصال ثواب و مغفرت جبکہ شہاب الدین شاہ حسینی سمیت تمام سوگواران کے صبر جمیل کی دعا کی ۔دوسری جانب پرویز مشرف کی ہدایت پر مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرامجد ‘ مرکزی انفارمیشن سیکریٹری راشد قریشی ‘ صوبائی جنرل سیکریٹری شاہد قریشی اور سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید سمیت اے پی ایم ایل کے رہنماوں ‘ عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے حیدرآباد پہنچ کر ڈاکٹر زیشان حیدر کی نمازجنازہ و تدفین میں شرکت کی اور جواں سال صاحبزادے کی موت کے صدمے سے نڈھال اے پی ایم ایل سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی سے اظہار رنج و غم کیا جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ نے سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی کے صاحبزادے ڈاکٹر زیشان حیدر حسینی کے انتقال پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اے پی ایم ایل کے تمام دفاتر میں تعزیتی اجلاس کے انعقاد اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اعلان کیا ہے۔