بدین (عمران عباس) حکومت سندھ کی جانب سے سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی واپس لینے اور ضلع بدین میں ان کے حامیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے کے خلاف یونائیٹڈ ہوٹل میں قائم مرزا آفیس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے سینکڑوں حامیوں کا ہنگامی اجلاس 24 اپریل سے تحصیل ہیڈ کواٹرز میں احتجاج کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق شیر سندھ کے طور پر پہچانا جانے والا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی۔
سیکیورٹی واپس لینے اور ان کے حامیوں کے خلاف بلاجواز جھوٹے مقدمے قائم کرنے اور ان کو تنگ کرنے کے خلاف مرزا آفیس میں دلبر خواجہ،ریاض طاہرانی، حاجی خان لاشاری، خلیل بھرگھڑی، شوکت میمن، حنیف سیراٹ اور دیگر کی زیر صدارت ھنگامی اجلاس ہوا۔
جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 اپریل سے ضلع بدین تحاصیل کے ہیڈ کواٹرز میں احتجا ج کیا جائے گاجس کے تحت 24 اپریل پر گولاڑچی شہر، 25 اپریل پر تلہار شہراور 26 اپریل پر ضلعی ہیڈ کواٹر بدین میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اجلاس میں دو سو سے زائد کارکنوں نے شرکت جبکہ کہ اجلاس جئے مرزا کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔