مسودہ فلسطین کی منظوری مسلم اُمہ کی ایک شاندار فتح ہے، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں القدس مسودہ کی بھاری اکثریت سے منظوری ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔

صدر نے کہا کہ 9 ووٹوں کے مقابلے میں 128 ووٹوں کے ساتھ اس مسودے کی منظوری کا ہم ممنونیت کے ساتھ خیر مقدم کرتے ہیں۔

جناب ایردوان نے ٹویٹر کے ذریعے اس موضوع کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “ہم ٹرمپ انتظامیہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی مؤقف کا واضح مظاہرہ ہونے کے بعد اس غلط فیصلے سے فوری طور پر پیچھے قدم ہٹانے کی توقع رکھتے ہیں۔ میں فلسطین اور القدس کے اس حق بجانب مطالبے کی حمایت کرنے والے ہر کس کا ذاتی طور پر اور ترک قوم کے نام پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

صدر نے اسی پیغام کو عربی اور انگریزی زبان میں بھی شیئر کیا ہے۔

دوسری جانب صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ “ٹرمپ انتظامیہ کے بیت المقدس فیصلے کو مسترد کرنے والے بل کو 128 ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے نام پر عالمی انصاف و ضمیر کے نام پر اس تاریخی فیصلے کا ہم سب بخوشی خیر مقدم کرتے ہیں۔”