نکاسی آب کے حوالے سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کرکے فراہمی ونکاسی آب کے نظام کو بہتر اور اس حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جاسکتا ہے،ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا کر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی اور اس ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورہ کر کے عوام کو درپیش علاقائی مسائل خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں درپیش عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرواٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ پانی چوری کے حوالے سے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے اور پانی و سیوریج کے غیر قانونی کنکشن کے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر نظام کی درستگی اور عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فراہمی ونکاسی آب کے غیر قانونی کنکشن کی روک تھام میں ادارے سے تعاون کریں اور ایسے عناصر کا محاسبہ کریں جو غیر قانونی عمل کے ذریعے عوامی مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو درپیش علاقائی و بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا نشاط ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو عوامی شکایات کے ازالے احکامات صادر کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے تمام تر وسائل اور کاشوں کو بروئے کا رلایا جائے۔

 Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri