نکاسی آب اور بلدیاتی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بلا تعطل فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے اور صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتر کے حوالے سے اقداما ت کئے جائیںعید الاضحی کے موقع پر قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو برق رفتاری کے ساتھ بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگانے کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی سطح پر درپیش فراہمی و نکاسی آب سمیت بلدیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے شب روز کوشاں ہے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا کر خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔

عوامی شکایات سننے کے بعد حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی سیوریج سسٹم کی درستگی کے ساتھ صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے فوری اقدامات کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید گاہوں اور عباد گاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم کی درستگی اور صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

MPA Nishat Zia Qadri

MPA Nishat Zia Qadri