کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود اور ملک حنیف نے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ۔ملت ٹائون، گرین ٹائون، گولڈن ٹائون ،پنجاب ٹائون، موریہ خان گوٹھ، جمعہ گوٹھ اور ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوام سے ملاقات کی اور اُن سے درپیش مسائل سننے کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ علاقوں میں عوام کو درپیش بنیادی علاقائی مسائل کے حل کے لئے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا تے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں۔
اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے XEN,sاور بلدیہ کورنگی کی ایڈمنسٹریٹر سے بھی ملاقات کی اور اُن سے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اس کے فوری حل کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھے گی عوامی مسائل پر اداروں کی نااہلی کے خلاف بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔عصمت انور محسود نے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی شاہ فیصل کالونی ،عظم پورہ ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں سے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے اور علاقائی سطح پر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سیوریج نظام کی درستگی اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرکے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئے اگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو اداروںکی نااہلی کے خلاف سڑکوں پر بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔
عصمت انور محسود اور ملک حنیف نے دورے کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کو روہ مرہ درپیش مسائل سے نجات دلائیں۔