نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے علاقائی سطح پر توسیع منصوبوں کی اشد ضرورت ہے

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاہے کہ سیوریج کے عظیم تر منصوبہS3پروجیکٹ شہر قائد میں علاقائی سطح پر درپیش سیوریج کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ،علاقائی سطح پر قدیم سیوریج لائنیں ناکارہ اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کے مسائل کے حوالے سے عوام شدید اذیت اور ترقیاتی منصوبے تباہی کا شکار ہو رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو وسیع کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں ناتھا خان گوٹھ ،گرین ٹائون ،عظیم پورہ ،گولڈن ٹائون ،پنجاب ٹائون اور الفلاح کے علاقے میں قائم گوٹھوں اور پرائیویٹ سوسائٹیز میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،شہر کراچی کے بڑے سیوریج منصبوبے S3کے ڈپٹی پروجیکٹ منیجر عامر وقار ،سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل زون محمد زاہد ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد موجود تھے اس موقع پر S3کے ڈپٹی پروجیکٹ منیجر عامر وقارنے پروجیکٹ کے حوالے سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کو تفصیلی بریفنگ دی رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی سطح پر عوام کو سیوریج کے مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے S3پروجیکٹ کی جلد ازجلد تکمیل بے حد ضروری ہے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل زون کے افسران سے کہاکہ وہ علاقائی سطح پر عوام کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج مسائل کے حوالے سے اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ ناتھا خان گوٹھ ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،پنجاب ٹائون ،نور الدین گوٹھ ،صدیق گوٹھ سمیت ملحقہ گوٹھوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔