کروڑ لعل عیسن کی خبریں 24/11/2015

Crore Lale Easan News

Crore Lale Easan News

Crore Lale Easan News

Crore Lale Easan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کافی عرصہ سے بند سیوریج لائن کے باعث نالیوں سے باہر آنے والے پانی نے لوگوں کو ہیپا ٹائٹس کا مریض بنا دیا اہلیان محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایم اے لیہ سے جیٹنگ اور ایکسیویٹر منگوایا لیکن ٹی ایم اے حکام نے تعاون سے ہاتھ کھینچ لیا ان خیالات کا اظہار التقوی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک محمد اسماعیل کھوکھرقاری منظور احمد قادری محمد بخش بھٹی محمد ثقلین شیر عباس بھٹی رشید کھوکھر محمد اسلم کھوکھر طارق شاہد ،محمد حسن ،منیر حسین بھٹی ود یگر نے پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل اسٹیشن روڈ کی ڈالی جانے والی سیوریج کی باقاعدہ صفائی نہ کی گئی ہے جو کہ عرصہ 6ماہ سے بند ہونے کے باعث گندہ پانی نالیوں سے باہر سڑکوں پر تیررہا ہے گندے پانی کے باعث 50فٹ تک زیر زمین پانی آلودہ ہوچکا ہے جس کے باعث وارڈ نمبر 5اور وارڈ نمبر 7 کا ہر پانچوا ں شخص ہیپاٹاٹئٹس کا مریض بن چکا ہے وارڈ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کا نظام بحال کرنے کیلئے ایکسیویٹر سے کھدائی شروع کرائی تاکہ سیوریج کی حالت کو جانچا جا سکے لیکن اس میں بھی سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے بھائی ملک عمر علی اولکھ نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی اور اہل محلہ کے درجنوں افراد کو دیکھ کر واپس چلا گیا اور ٹی ایم اے کروڑ کو کام سے منع کر دیا جس پر ہم نے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کو کہا جس پر ٹی ایم اے لیہ سے سکر اور جیٹنگ مشین مہیا کی گئی اور جس کا ڈیزل اور دیگر خرچہ اہل محلہ نے اپنی جیب سے ادا کر کے صفائی شروع کرائی لیکن ٹی ایم اے کا کوئی اہلکار تعاون کیلئے نہ آیا ایڈمنسٹریٹر کروڑ تنویر یزداں کو درجنوں فون کیے گئے لیکن کچھ نادیدہ ہاتھوں کی وجہ سے ایڈ منسٹریٹر نے بھی کوئی تعاون نہ کیا اور روڑے اٹکائے جاتے رہے انہوں نے کہا کہ سیوریج اپنی ٹھیک حالت میں موجود ہے نیا سیوریج ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں صرف صفائی سے چالو ہو سکتا ہے اگر آج 12 بجے دن تک محلہ بھٹیاں چنڈیاں اور بغوچیاںکا سیوریج چالو نہ کیا گیا تومین روڈ بند کر کے ٹی ایم اے کاعلامتی جنازہ نکالا جائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار ) مختلف حادثات میں2بچے شدید زخمی ،حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا تفصیل کے مطابق 84بائی پاس پر تیز رفتار ٹرالر نے 11سالہ بچے کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا بودلہ چوک فتح پور روڈ پر گزرتی ہوئی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے 8سالہ بچہ ڈرائیور کی غفلت سے اچانک گر گیا اور ٹر یکٹر ٹرالی کے نیچے آگیا جس کی وجہ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا مگر حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)زرعی پیکج کے نام پر کاشتکا روں کے ساتھ ضلع لیہ کا محکمہ مال بھونڈا مذاق کر رہا ہے۔اگر اعلان کردہ پیکج نہ ملا تو دھرنہ دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ لائر ونگ کے نائب صدرسردار ذوالفقار علی خان پنجاب اور سابقہ ناظم یونین کونسل نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں پیکج کے نام پر لوٹ مارکی جا رہی ہے ۔فہرستوں میں دانستہ طور پر ردوبدل کرکہ8ایکڑ والے کاشتکاروں کو 8کنال اور 10والے کو 10کنال،500.،1200،1800. روپے دیکر بھونڈا مذاق کیا جا رہا ہے۔جنوبی بازار کے سادہ لوح کسانوں کی اصل سروے شدہ فہرستوں میں ردوبدل کر کے اعلان کردہ کسان پیکج کے مطابق ادائیگی نہیں کی جا رہی جو کہ بہت بڑی زیادتی اور نا انصافی ہے ۔جس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے ۔اگر زیادتی اور نا انصافی جا ری رہی تو نہ صرف احتجاج کریں گے بلکہ ایک دفعہ اس سلسلہ کو وزیر اعلٰی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان تک آوازپہنچائیں گے۔