لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے حتمی رپورٹ میں کہا تھا کہ سول لائن کے قریب کامران نوازش نے نجی ٹریول ایجنسی میں اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر خود کشی کا ڈرامہ رچایا۔
اور شور شرابا کرتے ہوئے عشق کا اظہار کرنے لگا اس دوران پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائر کر دیا جس سے ایک گھنٹے تک ٹریفک جام رہی اور کامران تماشا کرتا رہا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تھا۔ ملزم کامران کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی۔ فاضل جج نے تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کامران کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔