لاہور: گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر حکومت پاکستان فی الفور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی ) کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی نے کالم نویسوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کا آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی پاداش میں حکومت پاکستان باقاعدہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کرے، اجلاس میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدر ایم اے تبسم، سینئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز علی شاکر، کنوینر میر افسر امان، جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی، محمد جاوید اقبال صدیقی صدر(سندھ) وسیم نذر چیئرمین ایکشن کمیٹی اور کالم نویسوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔