سالگرہ پر تحفے تو سب کو ملتے ہیں لیکن غزہ کی ایک لڑکی ملنے والا تحفہ سب سے منفرد نکلا، اسے ایک دن کی وزارت مل گئی۔ بشائر عثمان نے کھبی سوچا بھی نہ تھا کہ اس کو سالگرہ پر اتنا بڑا تحفہ ملے گا۔
فلسطینی وزیر سعید الکونی نے مقامی انتظامیہ کے سربراہ کی حثیت سے بشائر عثمان کو سالگرہ پر ایک دن کی وزارت سونپ دی، بشائر عثمان نے وزارت ملنے پر اپنا قومی فرض یاد رکھا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے رابطہ کر کے انہیں فلسطینی عوام کے مسائل سے آگاہ کیا، بشائر عثمان نے اقوام متحدہ سے مقامی پناہ گزین کیمپ بند کرنے کے اسرائیلی فیصلے کو واپس لینے کیلئے دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔