پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں میگا چیلنج یوتھ کارنیوال کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں ہار مانیں گے تو ہار جائیں گے۔
آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا ہی چیمپئن بنتا ہے، بھیک مانگنے والے کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈاک کر بات نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں میگا چیلنج کارنیوال کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں زبردست سیاسی تبدیلی آئی ہے ، ہار مانیں گے تو ہار جائیں گے، چیمپئن آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے اور وہی فتح پاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات بیس ارب ڈالر ہے جبکہ سنگاپور جو پشاور سے بھی چھوٹا ہے اس کی برآمدات 512 ارب ڈالر ہے، بھیک مانگنے والے کبھی کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے۔
میگا ایونٹ میں ملک بھر سے دو سو یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ایک ہزار طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں جو میگا ایونٹ میں ڈرامہ، گلوکاری، تقریر، نعت خوانی سمیت متعدد مقابلوں میں حصہ لیں گے۔