لاہور: وسن پورہ سکیم نمبر 2 چاہ میراں اور گرد نواں میں پینے کا پانی عرصہ دراز سے انتہائی گندہ ہو چکا ہے۔ بار بار شکائت کرنے پر گزشتہ چند دن صفائی کے نظام کو بہتر بناکر پانی کافی حد تک صاف کر دیا گیا تھا جبکہ آج کل حسب معمول پانی پھر سے شدید گندہ آ رہا ہے۔
شہری حاجی برکت علی، ظفر علی بٹ، امانت علی، عابد حسین، محمد رفیق،اکبرعلی پٹھان،ایم نواز،ودیگر شہریوں نے بتایا کہ اہل علاقہ گندہ پانی پینے کی وجہ سے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔شہریوں نے ایکسین واسا ،مصری شاہ اور دیگر احکام سے اپیل کی ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے پینے کے پانی سپلائی کے نظام کو صاف کیا جائے۔