ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے بالی وڈ کے 4 اداکاروں کو مے نوشی کی ترغیب دینے کے خلاف نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے جن 4 اداکاروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں ان میں شاہ رخ خان، اجے دیوگن، سنیل شیٹھی اور منوج باجپائی شامل ہیں ان کے خلاف عدالت میں درخواست ایک وکیل نے داخل کی تھی جس میں کہا گیا کہ اداکار مے ساز اداروں کے اشتہاروں میں کام کرکے عوام کو شراب نوشی کی طرف راغب کرتے ہیں۔
عدالت نے ان اداکاروں سے ایک ماہ کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔