پینے کی عادت نے مجھے تباہ کرکے رکھ دیا : دھرمیندر

Dharmendra

Dharmendra

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ شراب پینے کی عادت نے مجھے بطور اداکار تباہ کرکے رکھ دیا۔ بالی ووڈ ایکٹنگ کنگ دھرمیندر نے کہا ہے کہ پینے کی عادت نے مجھے بطور اداکار تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے دھرمیندر نے کہا کہ ان دنوں میں شراب نوشی نہیں کر رہا لیکن ماضی میں پینے کی عادت نے مجھے بطور اداکار تباہ کرکے رکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اب انسانیت پر یقین رکھتا ہوں اور فلم سازی کا بزنس بھی سیکھ چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹوں اور خود انہوں نے فلم یملہ پگلا دیوانہ ٹو میں بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فلم کی پروموشن کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور اس فلم کا تیسرا حصہ بھی بنائیں گے۔