کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اپنے کا رکردگی کو درست کریں اور اس حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کے ازالے کے لئے اپنی محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شاہ فیصل کالونی نمبر3کے مختلف علاقوں کا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کے سامنے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادیئے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی شکایات پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران و عملے کو تاکید کی کہ تمام علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے بڑھتے ہوئے مسائل سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مسلسل لاپراہی اور غفلت کی وجہ سے علاقہ کھنڈر بن چکا ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج کے افسران کو ہدایت کی کہ برسات سے قبل سیوریج سسٹم کو کو درست کیا جائے اور سیوریج کے کھلے مین ہولز پر ڈھکنے رکے جائیں اور پینے کے پانی کی لائنوں کی لیکجز کو درست کیا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو علاقائی ترقی اور مسائل سے نجات دلا نے کے حق پرست عوامی نمائندے شب روز مصروف ہیں اور انشااللہ قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔