کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران نیوزی لینڈ کے 2 کوہ پیما لاپتہ

Skardu

Skardu

اسکردو(جیوڈیسک) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران نیوزی لینڈ کے دو کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دونوں باپ بیٹا ہیں رواں ماہ سکردو میں مہم جوئی کے دروان اب تک 8 غیرملکی کوہ پیما لاپتہ ہو چکے ہیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے صدر کرنل منظور کے مطابق 53 سالہ کوہ پیما مسٹر مارٹن والٹر اور اس کا بیٹا ڈے نالی کا 26 جولائی سے بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

کیمپ ٹو پر موجود نیپالی کوہ پیماں کے مطابق وہاں برفانی تودہ گر گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔ صدر الپائن کلب کے مطابق لاپتہ کوہ پیماں نے 14 جولائی کو کے ٹو سے متصل 8047 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی سر کر لی تھی۔