سٹی ٹریفک پولیس نے ہفتہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

Traffic Police

Traffic Police

راولپنڈی (جیوڈیسک) اس موقع پر شہر کے تمام اہم اور مصروف چوکوں میں آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے گئے، روڈ یوزرز میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں جن پر سلوگن تحریر ہیں کہ’’ دورانِ ڈرائیونگ لین تبدیل کرتے وقت یا یوٹرن لیتے وقت گاڑی یا موٹر سائیکل کے اشاروں کا استعمال حادثات سے محفوظ رکھتا ہے۔

اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کی خصوصی ہدایات پر اپنی خدمات کو عوام الناس کے لئے جاری رکھے ہوئے ہے۔ شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ روڈ یوزرز میں دورانِ ڈرائیونگ لین کی تبدیلی اور دائیں یا بائیں یوٹرن لیتے وقت گاڑی یا موٹر سائیکل کے اشاروں کااستعمال کرنے کے فوائد، اہمیت اور افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ہفتہ آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔