نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کی ایک عدالت کے حکم کے بعد اوباما انتظامیہ نے ڈرون حملوں کے جواز کے لیے تیار کیے گئے میمو کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیویارک کی تین فیڈرول اپیلز کورٹ نے امریکی محکمہ انصاف کو حکم دیا تھا کہ وہ ان خفیہ کاغذات کو عوام کے سامنے پیش کرے جن میں ڈرون حملوں کا قانونی جواز پیش کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اوباما انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ امریکی محکمہ انصاف نے عدالت میں اس حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو کو عوام کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس میں ضروری ترمیم کی جائے گی اور میمو کے کچھ اہم حصوں کو حذف یا انہیں بلیک آؤٹ کیا جائے گا اور ایسا کرنے کا مقصد نیشنل سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔