میران شاہ۔ ایک برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کی شام کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود مارا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب میرانشاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں دوجاسوس طیاروں نے ایک گھر پر چار میزائل داغے جس سے گھر اورایک گاڑی تباہ ہوگئی۔حملے میں 4 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جو بعد میں دم توڑگئے۔
حکیم اللہ محسود ایک ایسے وقت ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کے ایک وفد نے سنیچر کو طالبان سے بات چیت کے لیے شمالی وزیرستان جانا تھا۔