امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کیخلاف ہیں، خیبر پختونخواہ کی حکومت اکیلے اس مسئلے سے نہیں نمٹ سکتی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ صوبائی حکومتوں سے تعاون کے لئے حکمت عملی طے کریں گے۔ انتخابات سے سیاسی جماعتوں کے قد کاٹھ کا اندازہ ہوجاتا ہے۔
الیکشن سے پہلے اور بعد میں سیاسی جماعتوں کے رویہ مین تبدیلی آجاتی ہے لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کے بعد زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہیں۔ وفاق اور خیبر پختونخواہ کی حکومت کو مل کر ڈرون حملوں کیخلاف پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کی غلامی کا نتیجہ ہیکہ آج ہم آزاد اور خودمختار نہیں ہیں۔
سید منور حسن نے کہا کہ بھارت تو چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر پاکستان سے تعلقات بنائے لیکن مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھ کر بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات ہونے چاہیئیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب عوام کے دکھوں کا مداوا ہونا چاہیئے۔ عوام نے بہت دکھ اٹھائے اور بہت صبر کر لیا۔ اب سیاستدانوں کو عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔