اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمانی سال کے آغاز پر مسلسل چھٹی بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اعزاز ہے۔ جمہوریت کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے قربانیاں دیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نومنتخب وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نواز شریف عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انتقال کی پرامن منتقلی باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے پاکستان میں آمریت کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں۔ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ معاون ثابت نہیں ہورہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں. اسلامی دنیا سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احسن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا سہرا سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے۔ تمام اداروں کو آئینی حدودمیں رہ کر کام کرنا چاہئے۔بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیںذرائع ابلاغ کی آزادی ہر صور ت برقرار رہنی چاہئے.بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر تجارت کو فروغ دیا جائے۔صدر زرداری نے کہا کہ گزشتہ پارلیمنٹ نے حقیقی معنوں میں آئین کو جمہوری بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے. چین کے ساتھ تعلقات خارجہ پالیسی کا مظہر ہیں.انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بین الاقوامی قوانین کے مطابق چاہتے ہیں۔